3 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ابنا:اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ  ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر اس دورے کے دوران ترکی کے ساتھ باہمی سطح سیاسی ، اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان اور  دیگر اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کے نائب صدر ترکی کے وزير اعظم کی دعوت پر ترکی کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

ایرانی نائب صدر ترک حکام کے ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

.....

/169